Book - حدیث 1979

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ الْحَلْقِ وَالتَّقْصِيرِ صحیح حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اللَّهُمَّ ارْحَمْ الْمُحَلِّقِينَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَالْمُقَصِّرِينَ قَالَ اللَّهُمَّ ارْحَمْ الْمُحَلِّقِينَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَالْمُقَصِّرِينَ قَالَ وَالْمُقَصِّرِينَ

ترجمہ Book - حدیث 1979

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: سر منڈانے یا کتروانے کا بیان سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” اے اللہ ! سر منڈوانے والوں پر رحم فر ۔ “ صحابہ نے کہا : اے اللہ کے رسول ! اور کتروانے والوں کے لیے بھی ( دعا فرمائیں ) ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” اے اللہ ! سر منڈوانے والوں پر رحم فر ” صحابہ نے کہا : اے اللہ کے رسول ! اور کتروانے والوں کے لیے بھی ، تب آپ ﷺ نے فرمایا ” اور بال کتروانے والوں پر بھی ( رحم فر ) ۔ “
تشریح : حج کے موقع پر مردوں کے لیے استرے سے بال منڈوانے افضل ہے ۔ عورتوں کے لیے یہ حکم نہیں ہے وہ معمولی سےبال کترلیں ۔ حج کے موقع پر مردوں کے لیے استرے سے بال منڈوانے افضل ہے ۔ عورتوں کے لیے یہ حکم نہیں ہے وہ معمولی سےبال کترلیں ۔