Book - حدیث 1976

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ فِي رَمْيِ الْجِمَارِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ وَمُحَمَّدُ ابْنَيْ أَبِي بَكْرٍ عَنْ أَبِيهِمَا عَنْ أَبِي الْبَدَّاحِ بْنِ عَدِيٍّ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ لِلرِّعَاءِ أَنْ يَرْمُوا يَوْمًا وَيَدَعُوا يَوْمًا

ترجمہ Book - حدیث 1976

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: جمرات کو کنکریاں مارنا ابوالبداح بن عدی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے چرواہوں کو رخصت دی تھی کہ ایک دن رمی کریں اور ایک دن چھوڑ دیں ۔
تشریح : ابو البداح کےوالد کانام عاصم اور دادا کا نام عدی ہے ۔ اس سند میں اس کو دادا کی طرف منسوب کیا گیا ہے ۔ ابو البداح کےوالد کانام عاصم اور دادا کا نام عدی ہے ۔ اس سند میں اس کو دادا کی طرف منسوب کیا گیا ہے ۔