كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ فِي رَمْيِ الْجِمَارِ صحیح حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ وَمُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَعْنَى قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ لَمَّا انْتَهَى إِلَى الْجَمْرَةِ الْكُبْرَى جَعَلَ الْبَيْتَ عَنْ يَسَارِهِ وَمِنًى عَنْ يَمِينِهِ وَرَمَى الْجَمْرَةَ بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ وَقَالَ هَكَذَا رَمَى الَّذِي أُنْزِلَتْ عَلَيْهِ سُورَةُ الْبَقَرَةِ
کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل
باب: جمرات کو کنکریاں مارنا
سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں کہ جب آپ ﷺ جمرہ کبریٰ ( جمرہ عقبہ ) کے پاس پہنچے تو آپ ﷺ نے بیت اللہ کو اپنے بائیں جانب اور منٰی کو دائیں جانب کیا اور پھر جمرے کو سات کنکریاں ماریں ۔ سیدنا ابن مسعود ؓ نے کہا : اور اس طرح سے رمی کی اس ذات نے جس پر سورۃ البقرہ نازل کی گئی تھی ۔
تشریح :
اور یہ وہی منظر ہے جس کا ذکر دیگر احادیث میں آیا ہے کہ نبی ﷺ نے وادی کے دامن میں سے کنکریاں ماریں(صحیح البخاری الحج حدیث :1750)
اور یہ وہی منظر ہے جس کا ذکر دیگر احادیث میں آیا ہے کہ نبی ﷺ نے وادی کے دامن میں سے کنکریاں ماریں(صحیح البخاری الحج حدیث :1750)