Book - حدیث 1972

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ فِي رَمْيِ الْجِمَارِ صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مِسْعَرٍ عَنْ وَبَرَةَ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ مَتَى أَرْمِي الْجِمَارَ قَالَ إِذَا رَمَى إِمَامُكَ فَارْمِ فَأَعَدْتُ عَلَيْهِ الْمَسْأَلَةَ فَقَالَ كُنَّا نَتَحَيَّنُ زَوَالَ الشَّمْسِ فَإِذَا زَالَتْ الشَّمْسُ رَمَيْنَا

ترجمہ Book - حدیث 1972

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: جمرات کو کنکریاں مارنا وبرہ( بن عبدالرحمٰن سلمی ) کہتے ہیں ، میں نے سیدنا ابن عمر ؓ سے پوچھا کہ میں کس وقت جمرات کو کنکریاں ماروں ؟ انہوں نے کہا : جب تمہارا امام مارے تم بھی مار لو ۔ میں نے اپنا سوال دہرایا تو بولے ہم سورج ڈھلنے کا انتظار کیا کرتے تھے ۔ جب سورج ڈھل جاتا تو رمی کرتے تھے( قربانی والے دن کے بعد کے ایام میں)