Book - حدیث 1969
كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ فِي رَمْيِ الْجِمَارِ صحیح حَدَّثَنَاالْقَعْنَبِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ يَأْتِي الْجِمَارَ فِي الْأَيَّامِ الثَّلَاثَةِ بَعْدَ يَوْمِ النَّحْرِ مَاشِيًا ذَاهِبًا وَرَاجِعًا وَيُخْبِرُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ
ترجمہ Book - حدیث 1969
کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: جمرات کو کنکریاں مارنا نافع ؓ نے سیدنا ابن عمر ؓ کے متعلق بتایا کہ وہ قربانی کے دن ( یعنی دس ذوالحجہ ) کے بعد تین دنوں میں جمرات کے پاس پیدل ہی آتے جاتے تھے اور بیان کرتے تھے کہ نبی کریم ﷺ ایسے ہی کیا کرتے تھے ۔