Book - حدیث 1959

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ يَبِيتُ بِمَكَّةَ لَيَالِيَ مِنًى صحیح حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ وَأَبُو أُسَامَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ اسْتَأْذَنَ الْعَبَّاسُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَبِيتَ بِمَكَّةَ لَيَالِيَ مِنًى مِنْ أَجْلِ سِقَايَتِهِ فَأَذِنَ لَهُ

ترجمہ Book - حدیث 1959

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: منٰی کی راتیں مکہ میں گزارنے کا بیان سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عباس ؓ نے رسول اللہ ﷺ سے اجازت طلب کی تھی کہ لوگوں کو پانی پلانے کی غرض سے منٰی کی راتیں مکہ میں گزار لیں تو آپ ﷺ نے ان کو اجازت دے دی تھی ۔
تشریح : کوئی معقول شرعی عذر ہوتو معنی سےباہر رہ سکتا ہے ، مثلاً حجاج کی خدمت ، جانوروں کو چرانا یا مریض اور اس کی تیمارداری وغیرہ ۔ اس قسم کے اعذار کے علاوہ منی ٰ میں رات گزارنا ضروری ہے ۔ کوئی معقول شرعی عذر ہوتو معنی سےباہر رہ سکتا ہے ، مثلاً حجاج کی خدمت ، جانوروں کو چرانا یا مریض اور اس کی تیمارداری وغیرہ ۔ اس قسم کے اعذار کے علاوہ منی ٰ میں رات گزارنا ضروری ہے ۔