كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ أَيِّ وَقْتٍ يَخْطُبُ يَوْمَ النَّحْرِ صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ عَنْ هِلَالِ بْنِ عَامِرٍ الْمُزْنِيِّ حَدَّثَنِي رَافِعُ بْنُ عَمْرٍو الْمُزْنِيُّ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ النَّاسَ بِمِنًى حِينَ ارْتَفَعَ الضُّحَى عَلَى بَغْلَةٍ شَهْبَاءَ وَعَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يُعَبِّرُ عَنْهُ وَالنَّاسُ بَيْنَ قَاعِدٍ وَقَائِمٍ
کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل
باب: قربانی والے دن خطبہ دینے کا وقت
جناب رافع بن عمرو مزنی ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ منٰی میں اپنے سفید خچر پر لوگوں کو خطبہ دے رہے تھے جبکہ دن اونچا آ چکا تھا اور سیدنا علی ؓ آپ ﷺ کی بات آگے پہنچا رہے تھے ۔ لوگ کچھ بیٹھے تھے اور کچھ کھڑے تھے ۔
تشریح :
(1) امام حج کا اس دن خطبہ دینا مستحب ہے ۔ (2)آپ ﷺ نے ایک موقع پر اپنی انٹنی پر سے خطبہ دیا اور دوسرے موقع پر سفید خچر پر سے ، اس میں تعارض نہیں ہے ۔
(1) امام حج کا اس دن خطبہ دینا مستحب ہے ۔ (2)آپ ﷺ نے ایک موقع پر اپنی انٹنی پر سے خطبہ دیا اور دوسرے موقع پر سفید خچر پر سے ، اس میں تعارض نہیں ہے ۔