Book - حدیث 1951

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ النُّزُولِ بِمِنًى صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ حُمَيْدٍ الْأَعْرَجِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُعَاذٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ خَطَبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ بِمِنًى وَنَزَّلَهُمْ مَنَازِلَهُمْ فَقَالَ لِيَنْزِلْ الْمُهَاجِرُونَ هَا هُنَا وَأَشَارَ إِلَى مَيْمَنَةِ الْقِبْلَةِ وَالْأَنْصَارُ هَا هُنَا وَأَشَارَ إِلَى مَيْسَرَةِ الْقِبْلَةِ ثُمَّ لِيَنْزِلْ النَّاسُ حَوْلَهُمْ

ترجمہ Book - حدیث 1951

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: منٰی میں پڑاؤ کرنے کا بیان عبدالرحمٰن بن معاذ ؓ ایک صحابی سے بیان کرتے ہیں انہوں نے کہا : نبی کریم ﷺ نے منٰی میں لوگوں کو خطبہ دیا اور انہیں اپنے اپنے مقامات پر اترنے کا ارشاد فرمایا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” مہاجرین یہاں پڑاؤ کریں ۔ “ اور قبلہ کی جانب دائیں طرف اشارہ فرمایا ۔ ” اور انصار یہاں پڑاؤ کریں ۔ “ اور قبلہ کی بائیں طرف اشارہ فرمایا ۔ ” اور دیگر لوگ ان کے ارد گرد اتریں ۔ “
تشریح : یہ مقامات منی کی مسجد خیف سے قبلہ کی طرف دائیں اوربائیں مراد ہیں ۔جیسے کہ آئندہ حدیث نمبر 1957میں آرہا ہے ۔ یہ مقامات منی کی مسجد خیف سے قبلہ کی طرف دائیں اوربائیں مراد ہیں ۔جیسے کہ آئندہ حدیث نمبر 1957میں آرہا ہے ۔