Book - حدیث 1930

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ الصَّلَاةِ بِجَمْعٍ صحيح بالزيادة المذكورة آنفا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ يَعْنِي ابْنَ يُوسُفَ عَنْ شَرِيكٍ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِكٍ قَالَا صَلَّيْنَا مَعَ ابْنِ عُمَرَ بِالْمُزْدَلِفَةِ الْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ بِإِقَامَةٍ وَاحِدَةٍ فَذَكَرَ مَعْنَى حَدِيثِ ابْنِ كَثِيرٍ

ترجمہ Book - حدیث 1930

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: مزدلفہ میں نماز کا بیان سعید بن جبیر اور عبداللہ بن مالک دونوں سے روایت ہے کہ ہم نے ابن عمر ؓ سے ساتھ مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک تکبیر کے ساتھ پڑھیں ۔ اور محمد بن کثیر کی روایت کے ہم معنی بیان کیا ۔
تشریح : اس روایت میں بھی ایک تکبیر کے ساتھ دو نمازیں پڑھنے کازکر ہے۔جو کہ صحیح نہیں ہے شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ اس روایت کی بابت لکھتے ہیں کہ یہ روایت (لکل صلاۃ) (ہر نماز کے لئے الگ تکبیر کہی) کے اضافے کے ساتھ صحیح ہے۔ اس روایت میں بھی ایک تکبیر کے ساتھ دو نمازیں پڑھنے کازکر ہے۔جو کہ صحیح نہیں ہے شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ اس روایت کی بابت لکھتے ہیں کہ یہ روایت (لکل صلاۃ) (ہر نماز کے لئے الگ تکبیر کہی) کے اضافے کے ساتھ صحیح ہے۔