Book - حدیث 1917

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ الْخُطْبَةِ عَلَى الْمِنْبَرِ بِعَرَفَةَ صحيح حَدَّثَنَا هنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ عَبْدِ الْمَجِيدِ قَالَ حَدَّثَنِي الْعَدَّاءُ بْنُ خَالِدِ بْنِ هَوْذَةَ قَالَ هَنَّادٌ عَنْ عَبْدِ الْمَجِيدِ أَبِي عَمْرٍو قَالَ حَدَّثَنِي خَالِدُ بْنُ الْعَدَّاءِ بْنِ هَوْذَةَ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ النَّاسَ يَوْمَ عَرَفَةَ عَلَى بَعِيرٍ قَائِمٌ فِي الرِّكَابَيْنِ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ ابْنُ الْعَلَاءِ عَنْ وَكِيعٍ كَمَا قَالَ هَنَّادٌ

ترجمہ Book - حدیث 1917

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: عرفات میں خطبہ کا بیان جناب خالد بن عداء بن ہوذہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرفہ کے روز رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ اپنے اونٹ پر اس کی رکابوں میں پاؤں ڈالے لوگوں کو خطبہ دے رہے تھے ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ ابن العلاء نے وکیع سے اسی طرح بیان کیا جیسے کہ ہناد نے کہا ۔
تشریح : امام ابو دائود رحمۃ اللہ علیہ کے اساتذہ ہنا وبن سری اور عثمان بن ابی شیبہ کا صحابی کے نام میں اختلاف ہواہے۔ عثمان بن ابی شیبہ عداء بن خالد بن ہوزہ کہتے ہیں۔ مگر ہناد نے خالد بن عداء کہا ہے۔امام صاحب نے ہناد کی تایئد میں ابن العلاء عن وکیع کی سند زکر فرمائی ہے۔جبکہ درج زیل سند میں عباس بن عبد العظیم کی روایت میں عداء بن خالد آیا ہے۔حافظ ابن حجر ؒ نے تقریب التہذیب میں عداء بن خالد کی تصویب کی ہے۔واللہ اعلم۔ امام ابو دائود رحمۃ اللہ علیہ کے اساتذہ ہنا وبن سری اور عثمان بن ابی شیبہ کا صحابی کے نام میں اختلاف ہواہے۔ عثمان بن ابی شیبہ عداء بن خالد بن ہوزہ کہتے ہیں۔ مگر ہناد نے خالد بن عداء کہا ہے۔امام صاحب نے ہناد کی تایئد میں ابن العلاء عن وکیع کی سند زکر فرمائی ہے۔جبکہ درج زیل سند میں عباس بن عبد العظیم کی روایت میں عداء بن خالد آیا ہے۔حافظ ابن حجر ؒ نے تقریب التہذیب میں عداء بن خالد کی تصویب کی ہے۔واللہ اعلم۔