Book - حدیث 1893

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ الدُّعَاءِ فِي الطَّوَافِ صحیح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا طَافَ فِي الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ أَوَّلَ مَا يَقْدَمُ فَإِنَّهُ يَسْعَى ثَلَاثَةَ أَطْوَافٍ وَيَمْشِي أَرْبَعًا ثُمَّ يُصَلِّي سَجْدَتَيْنِ

ترجمہ Book - حدیث 1893

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: اثنائے طواف میں دعا کا بیان سیدنا ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ حج اور عمرہ میں ( مکہ میں ) آتے ہی جو پہلا طواف ( طواف قدوم ) کرتے تو اس کے تین چکروں میں ( آہستہ آہستہ ) دوڑتے اور چار میں عام رفتار سے چلتے ، پھر دو رکعتیں ادا کرتے ۔