Book - حدیث 1892

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ الدُّعَاءِ فِي الطَّوَافِ حسن حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَا بَيْنَ الرُّكْنَيْنِ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ

ترجمہ Book - حدیث 1892

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: اثنائے طواف میں دعا کا بیان سیدنا عبداللہ بن سائب ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو سنا آپ ﷺ رکن یمانی اور حجر اسود کے مابین یہ دعا پڑھ رہے تھے <قرآن> «ربنا آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة وقنا عذاب النار» </قرآن> ” اے ہمارے رب ہمیں دنیا میں خیر و بھلائی عنایت فر اور آخرت میں بھی خیر و بھلائی دے اور ہمیں آگ کے عذاب سے محفوظ رکھ ۔
تشریح : طواف میں رسول اللہ ﷺ سے یہی دعا صحیح ثابت ہے۔علاوہ ازیں جو چاہے دعا کرسکتا ہے مگر ہر چکر کے لئے الگ الگ مخصوص دعا نہیں ہے۔ طواف میں رسول اللہ ﷺ سے یہی دعا صحیح ثابت ہے۔علاوہ ازیں جو چاہے دعا کرسکتا ہے مگر ہر چکر کے لئے الگ الگ مخصوص دعا نہیں ہے۔