Book - حدیث 189

كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ فِي تَرْكِ الْوُضُوءِ مِمَّا مَسَّتْ النَّارُ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، حَدَّثَنَا سِمَاكٌ، عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَكَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَتِفًا، ثُمَّ مَسَحَ يَدَهُ بِمِسْحٍ كَانَ تَحْتَهُ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى.

ترجمہ Book - حدیث 189

کتاب: طہارت کے مسائل باب: آگ پر پکی چیز کے استعمال سے وضو نہ کرنا سیدنا ابن عباس ؓا سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے دستی کا گوشت تناول فرمایا اور اپنے ہاتھ نیچے بچھی دری ( یا ٹاٹ ) سے صاف کیے ، پھر نماز پڑھنے کھڑے ہو گئے ۔
تشریح : شایدوہ کپڑایادری ہی اس قسم کی ہوگی کہ اس سےہاتھ صاف کیاجاسکتاتھا۔نیزیہ بھی معلوم ہواکہ گوشت وغیرہ کھانےکےبعد کلی کرنااورپانی سےہاتھ دھونابھی ضروری نہیں بلکہ صرف کپڑےاورتولیےسےصاف کرلینابھی درست ہے۔ اسی طرح نشوپیپرسےہاتھ صاف کرلینابھی کافی ہے۔ شایدوہ کپڑایادری ہی اس قسم کی ہوگی کہ اس سےہاتھ صاف کیاجاسکتاتھا۔نیزیہ بھی معلوم ہواکہ گوشت وغیرہ کھانےکےبعد کلی کرنااورپانی سےہاتھ دھونابھی ضروری نہیں بلکہ صرف کپڑےاورتولیےسےصاف کرلینابھی درست ہے۔ اسی طرح نشوپیپرسےہاتھ صاف کرلینابھی کافی ہے۔