Book - حدیث 1883

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ الِاضْطِبَاعِ فِي الطَّوَافِ حسن حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ ابْنِ يَعْلَى عَنْ يَعْلَى قَالَ طَافَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُضْطَبِعًا بِبُرْدٍ أَخْضَرَ

ترجمہ Book - حدیث 1883

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: طواف میں اضطباع کرنا سیدنا یعلیٰ بن امیہ ؓ کا بیان ہے کہ نبی کریم ﷺ نے طواف کیا جبکہ آپ ﷺ اضطباع کیے ہوئے تھے اور چادر سبز رنگ کی تھی ۔
تشریح : 1۔احرام کے لئے ضروری نہیں کہ چادرسفید ہی ہو دوسرے رنگ کے کپڑے میں بھی جائز ہی ہے۔ صرف زرد رنگ ناپسندیدہ ہے۔ جب کہ سفید اور افضل اور مستحب ہے۔2۔طواف شروع کرتے ہوئے اپنے اوپر کی چادر کو دایئں بغل کے نیچے سے نکال کربایئں کندھے پر ڈال لینا اضطباع کہلاتا ہے۔ یہ عمل صرف طواف قدوم میں ثابت ہے۔ جس میں رمل کیا جاتا ہے خیال رہے کہ اضطباع صرف طواف قدوم میں کرنا ہے۔اس کی مشروعیت کا مقصود رمل کی طرح قوت کا اظہار تھا۔اس کے بعدنماز اور دیگر اعمال میں اضطباع نہیں کیا جاتا۔ 1۔احرام کے لئے ضروری نہیں کہ چادرسفید ہی ہو دوسرے رنگ کے کپڑے میں بھی جائز ہی ہے۔ صرف زرد رنگ ناپسندیدہ ہے۔ جب کہ سفید اور افضل اور مستحب ہے۔2۔طواف شروع کرتے ہوئے اپنے اوپر کی چادر کو دایئں بغل کے نیچے سے نکال کربایئں کندھے پر ڈال لینا اضطباع کہلاتا ہے۔ یہ عمل صرف طواف قدوم میں ثابت ہے۔ جس میں رمل کیا جاتا ہے خیال رہے کہ اضطباع صرف طواف قدوم میں کرنا ہے۔اس کی مشروعیت کا مقصود رمل کی طرح قوت کا اظہار تھا۔اس کے بعدنماز اور دیگر اعمال میں اضطباع نہیں کیا جاتا۔