Book - حدیث 1880

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ الطَّوَافِ الْوَاجِبِ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ طَافَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ عَلَى رَاحِلَتِهِ بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ لِيَرَاهُ النَّاسُ وَلِيُشْرِفَ وَلِيَسْأَلُوهُ فَإِنَّ النَّاسَ غَشُوهُ

ترجمہ Book - حدیث 1880

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: طواف واجب کا بیان سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے حجۃ الوداع میں اپنی سواری پر سوار ہو کر بیت اللہ کا طواف کیا اور صفا مروہ کی سعی کی تاکہ لوگ آپ ﷺ کو دیکھ لیں اور آپ ﷺ ان سے بلند رہیں اور وہ آپ ﷺ سے ( مسائل ) دریافت کر سکیں کیونکہ لوگوں نے آپ ﷺ کو گھیر رکھا تھا ۔