Book - حدیث 1869

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ دُخُولِ مَكَّةَ صحیح حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا دَخَلَ مَكَّةَ دَخَلَ مِنْ أَعْلَاهَا وَخَرَجَ مِنْ أَسْفَلِهَا

ترجمہ Book - حدیث 1869

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: مکہ میں داخلہ ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب مکہ میں داخل ہوتے تو اس کی بالائی جانب سے تشریف لاتے ۔ ( اسی راستے میں مکہ کا معروف قبرستان ہے اور اس طرف سے آنے میں آپ ﷺ کو آسانی تھی اور واپسی کے لیے ) زیریں جانب سے نکلتے تھے ۔ ( اور یہی وہ راہ ہے جس میں آج کل مقام ” جرول “ آتا ہے ) ۔
تشریح : آمد ورفت کے راستوں میں اختلاف کے اندر شاید وہی حکمت پنہاں ہے۔جو نماز عید اور عرفات کو جانے آنے میں فرق رکھنے میں ملحوظ ہے یعنی مقامات عبادت کی کثرت کہ انسان کو قیامت کے دن زمین کے ان حصوں کی شہادت خیر بھی حاصل ہوجائے۔(تیسر العلام شرح عمدۃ الاحکام) آمد ورفت کے راستوں میں اختلاف کے اندر شاید وہی حکمت پنہاں ہے۔جو نماز عید اور عرفات کو جانے آنے میں فرق رکھنے میں ملحوظ ہے یعنی مقامات عبادت کی کثرت کہ انسان کو قیامت کے دن زمین کے ان حصوں کی شہادت خیر بھی حاصل ہوجائے۔(تیسر العلام شرح عمدۃ الاحکام)