كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ دُخُولِ مَكَّةَ صحیح حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْفَتْحِ مِنْ كَدَاءَ مِنْ أَعْلَى مَكَّةَ وَدَخَلَ فِي الْعُمْرَةِ مِنْ كُدًى قَالَ وَكَانَ عُرْوَةُ يَدْخُلُ مِنْهُمَا جَمِيعًا وَكَانَ أَكْثَرُ مَا كَانَ يَدْخُلُ مِنْ كُدًى وَكَانَ أَقْرَبَهُمَا إِلَى مَنْزِلِهِ
کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: مکہ میں داخلہ ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ فتح کے سال مکہ میں اس کی بالائی جانب کداء کی طرف سے داخل ہوئے تھے ۔ اور عمرہ میں کدی کی طرف ( زیریں جانب ) سے آئے تھے ۔ اور جناب عروہ دونوں راہوں سے آتے تھے ۔ ( کبھی اس سے اور کبھی اس سے ) اور یہ ( عروہ ) اکثر اوقات کدی کی طرف ( زیریں طرف ) سے داخل ہوتے تھے ۔ اور یہ جانب ان کی منزل کے زیادہ قریب تھی ۔