Book - حدیث 1865

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ دُخُولِ مَكَّةَ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ إِذَا قَدِمَ مَكَّةَ بَاتَ بِذِي طَوًى حَتَّى يُصْبِحَ وَيَغْتَسِلَ ثُمَّ يَدْخُلَ مَكَّةَ نَهَارًا وَيَذْكُرُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ فَعَلَهُ

ترجمہ Book - حدیث 1865

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: مکہ میں داخلہ سیدنا ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ وہ جب بھی مکہ آتے تو وادی ذی طویٰ میں رات گزارتے حتیٰ کہ صبح ہو جاتی اور غسل کرتے ۔ پھر دن چڑھے مکہ میں داخل ہوتے ۔ اور نبی کریم ﷺ کے متعلق بیان کرتے کہ آپ ﷺ نے ایسے ہی کیا تھا ۔
تشریح : یہ عمل ممکن ہوتو مستحب ہے جبکہ عمرہ جعرانہ میں نبی کریمﷺ رات کے وقت تشریف لے گئے تھے۔ یہ عمل ممکن ہوتو مستحب ہے جبکہ عمرہ جعرانہ میں نبی کریمﷺ رات کے وقت تشریف لے گئے تھے۔