كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ الْإِحْصَارِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ الْعَسْقَلَانِيُّ وَسَلَمَةُ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ الْحَجَّاجِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ كُسِرَ أَوْ عَرِجَ أَوْ مَرِضَ فَذَكَرَ مَعْنَاهُ قَالَ سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ قَالَ أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ
کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل
باب: اگر کوئی حج سے روک دیا جائے تو...
سیدنا حجاج بن عمرو نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا ” جس کی ہڈی ٹوٹ جائے یا وہ لنگڑا ہو جائے یا بیمار پڑ جائے ۔ “ اور مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی بیان کیا ۔ ( امام ابوداؤد ؓ کے شیخ ) جناب سلمہ بن شبیب نے اپنی سند میں «أنبأنا» ( یعنی ہم کو خبر دی ) کا کلمہ استعمال کیا ۔ ( اس طرح انہوں نے اپنے شیخ سے سماع کی تصریح کر دی ۔ )
تشریح :
اس روایت میں بیماری کو ایک مستقل عذر شما ر کیا گیا ہے۔اور ظاہر ہے کہ بیماری کی نوعیت کے اعتبار سے اگر محرم کے لئے اعمال حج جاری رکھنا ممکن نہ ہوں تو حلال ہوسکتا ہے۔
اس روایت میں بیماری کو ایک مستقل عذر شما ر کیا گیا ہے۔اور ظاہر ہے کہ بیماری کی نوعیت کے اعتبار سے اگر محرم کے لئے اعمال حج جاری رکھنا ممکن نہ ہوں تو حلال ہوسکتا ہے۔