Book - حدیث 1861

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ فِي الْفِدْيَةِ صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ بْنِ مَالِكٍ الْجَزَرِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ فِي هَذِهِ الْقِصَّةِ زَادَ أَيُّ ذَلِكَ فَعَلْتَ أَجْزَأَ عَنْكَ

ترجمہ Book - حدیث 1861

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: فدیے کے احکام و مسائل سیدنا کعب بن عجرہ ؓ سے اس قصے میں مروی ہے کہ ( آپ ﷺ نے فرمایا ) ” ان ( تین کاموں ) میں سے جو بھی کرو گے تم سے کفایت کرے گا ۔ “
تشریح : 1۔قوم کے سربراہ اور کسی انجمن وجمیعت کے سربراہ کے لئے لازمی ہے کہ اپنے ساتھیوں کے شخصی احوال پر بھی نگاہ رکھے۔ نگہ بلند سخن دلنواز جاں پرسوز یہی ہے رخت سفر میر کارواں کےلیے اس باب کی احادیث سورہ بقرہ کی آیت کریمہ (196) (فَمَن كَانَ مِنكُم مَّرِيضًا أَوْ بِهِ أَذًى مِّن رَّأْسِهِ فَفِدْيَةٌ مِّن صِيَامٍ أَوْ صَدَقَةٍ أَوْ نُسُكٍ) کی تفسیر ہیں۔ اور جو تم میں سے بیمار ہو یا اس کے سر میں تکلیف ہو تو فدیہ دے یعنی روزے رکھے ۔یا صدقہ کرے یا قربانی کرے۔ 1۔قوم کے سربراہ اور کسی انجمن وجمیعت کے سربراہ کے لئے لازمی ہے کہ اپنے ساتھیوں کے شخصی احوال پر بھی نگاہ رکھے۔ نگہ بلند سخن دلنواز جاں پرسوز یہی ہے رخت سفر میر کارواں کےلیے اس باب کی احادیث سورہ بقرہ کی آیت کریمہ (196) (فَمَن كَانَ مِنكُم مَّرِيضًا أَوْ بِهِ أَذًى مِّن رَّأْسِهِ فَفِدْيَةٌ مِّن صِيَامٍ أَوْ صَدَقَةٍ أَوْ نُسُكٍ) کی تفسیر ہیں۔ اور جو تم میں سے بیمار ہو یا اس کے سر میں تکلیف ہو تو فدیہ دے یعنی روزے رکھے ۔یا صدقہ کرے یا قربانی کرے۔