Book - حدیث 1854

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ فِي الْجَرَادِ لِلْمُحْرِمِ ضعیف جدا حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ حَبِيبٍ الْمُعَلِّمِ عَنْ أَبِي الْمُهَزِّمِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَصَبْنَا صِرْمًا مِنْ جَرَادٍ فَكَانَ رَجُلٌ مِنَّا يَضْرِبُ بِسَوْطِهِ وَهُوَ مُحْرِمٌ فَقِيلَ لَهُ إِنَّ هَذَا لَا يَصْلُحُ فَذُكِرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّمَا هُوَ مِنْ صَيْدِ الْبَحْرِ سَمِعْت أَبَا دَاوُد يَقُولُ أَبُو الْمُهَزِّمِ ضَعِيفٌ وَالْحَدِيثَانِ جَمِيعًا وَهْمٌ

ترجمہ Book - حدیث 1854

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: محرم کے لیے ٹڈی کا شکار کیسا ہے؟ سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ ہمیں ایک ٹڈی دل مل گیا تو ہمارا ایک آدمی جو احرام میں تھا ، ان کو اپنے کوڑے سے مارنے لگا ، اسے کہا گیا کہ یہ کام درست نہیں ہے اور نبی کریم ﷺ سے اس کا ذکر کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا ” یہ تو سمندر کے شکار میں سے ہے ۔ “ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ ( اس حدیث کا راوی ) ابومہزم ضعیف ہے اور یہ دونوں حدیثیں وہم ہیں ۔