كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ مَا يَقْتُلُ الْمُحْرِمُ مِنْ الدَّوَابِّ ضعيف وقوله يرمي الغربا ولا يقتله منكر حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي نُعْمٍ الْبَجَلِيُّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَمَّا يَقْتُلُ الْمُحْرِمُ قَالَ الْحَيَّةُ وَالْعَقْرَبُ وَالْفُوَيْسِقَةُ وَيَرْمِي الْغُرَابَ وَلَا يَقْتُلُهُ وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ وَالْحِدَأَةُ وَالسَّبُعُ الْعَادِي
کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: محرم کون سے جانور قتل کر سکتا ہے؟ سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ سے پوچھا گیا کہ محرم کون سے جانور قتل کر سکتا ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” سانپ ، بچھو ، چوہا ، کوے کو پتھر مارے قتل نہ کرے ، کاٹنے والا کتا ، چیل اور ہر حملہ آور درندہ ۔ “