كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ مَا يَقْتُلُ الْمُحْرِمُ مِنْ الدَّوَابِّ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَمَّا يَقْتُلُ الْمُحْرِمُ مِنْ الدَّوَابِّ فَقَالَ خَمْسٌ لَا جُنَاحَ فِي قَتْلِهِنَّ عَلَى مَنْ قَتَلَهُنَّ فِي الْحِلِّ وَالْحُرُمِ الْعَقْرَبُ وَالْفَأْرَةُ وَالْحِدَأَةُ وَالْغُرَابُ وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ
کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل
باب: محرم کون سے جانور قتل کر سکتا ہے؟
جناب سالم اپنے والد ( سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ ) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ سے سوال کیا گیا کہ محرم کون سے جانور قتل کر سکتا ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” پانچ جانوروں کے قتل میں کوئی گناہ نہیں ہے ۔ حرم میں مارے یا اس سے باہر حل میں ( اور حالت احرام میں مارے یا حلال ہوتے ہوئے ) یعنی بچھو ، کوا ، چوہا ، چیل اور کاٹنے والا کتا ۔ “
تشریح :
بچھو پر اس جنس کے دیگر موذی جانور بھی قیاس کئے جاسکتے ہیں۔مثلا کنکھجورا اور بھڑ وغیرہ اور کانٹے والے کتے پر اس جنس کے دیگر جانور مثلاً شیر چیتا ریچھ اور بھیڑیا وغیرہ۔
بچھو پر اس جنس کے دیگر موذی جانور بھی قیاس کئے جاسکتے ہیں۔مثلا کنکھجورا اور بھڑ وغیرہ اور کانٹے والے کتے پر اس جنس کے دیگر جانور مثلاً شیر چیتا ریچھ اور بھیڑیا وغیرہ۔