كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ الْمُحْرِمِ يَتَزَوَّجُ صحیح مقطوع حَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ عَنْ رَجُلٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ وَهِمَ ابْنُ عَبَّاسٍ فِي تَزْوِيجِ مَيْمُونَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ
کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل
باب: محرم کا نکاح کرنا کیسا ہے؟
جناب سعید بن مسیب ؓ کہتے ہیں کہ سیدنا ابن عباس ؓ کو سیدہ میمونہ ؓا کے نکاح کے معاملے میں وہم ہوا ہے کہ وہ احرام میں تھے ۔
تشریح :
یہ آخری روایت اگرچہ سندا مقطوع ہے مگر مبنی بر حقیقت ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو وہم ہوا ہے۔میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ صاحب واقعہ ہیں۔ ان کا اپنا بیان ہے کہ ہم دونوں حلال تھے اور اس وہم کی بنیاد غالباً یہ ہے کہ چونکہ احرام سے فارغ ہوتےہی یہ کام ہوگیا تھا۔اور حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ ویسے بھی صغیر السن تھے۔اس لئے انہوں نے سمجھا کہ احرام ہی میں یہ نکاح ہوا تھا۔واللہ اعلم۔