Book - حدیث 1841

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ الْمُحْرِمِ يَتَزَوَّجُ صحیح حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ أَخِي بَنِي عَبْدِ الدَّارِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ أَرْسَلَ إِلَى أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ يَسْأَلُهُ وَأَبَانُ يَوْمَئِذٍ أَمِيرُ الْحَاجِّ وَهُمَا مُحْرِمَانِ إِنِّي أَرَدْتُ أَنْ أُنْكِحَ طَلْحَةَ بْنَ عُمَرَ ابْنَةَ شَيْبَةَ بْنِ جُبَيْرٍ فَأَرَدْتُ أَنْ تَحْضُرَ ذَلِكَ فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عَلَيْهِ أَبَانُ وَقَالَ إِنِّي سَمِعْتُ أَبِي عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ وَلَا يُنْكِحُ

ترجمہ Book - حدیث 1841

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: محرم کا نکاح کرنا کیسا ہے؟ جناب عمر بن عبیداللہ نے جناب ابان بن عثمان بن عفان سے کہلا بھیجا جبکہ ابان ان دنوں امیر حج تھے اور یہ دونوں احرام کی حالت میں تھے کہ میرا پروگرام ہے کہ طلحہ بن عمر کا نکاح شیبہ بن جبیر کی صاحبزادی سے کر دوں ۔ اور میں چاہتا ہوں کہ آپ بھی اس میں تشریف لائیں ۔ تو جناب ابان نے اس سے انکار کر دیا اور کہا : میں نے اپنے والد سیدنا عثمان بن عفان ؓ سے سنا ہے ، وہ کہتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے ” محرم اپنا نکاح کرے نہ کسی دوسرے کا ۔ “