Book - حدیث 1834

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ فِي الْمُحْرِمِ يُظَلَّلُ صحیح حَدَّثَنَاأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ عَنْ يَحْيَى بْنِ حُصَيْنٍ عَنْ أُمِّ الْحُصَيْنِ حَدَّثَتْهُ قَالَتْ حَجَجْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجَّةَ الْوَدَاعِ فَرَأَيْتُ أُسَامَةَ وَبِلَالًا وَأَحَدُهُمَا آخِذٌ بِخِطَامِ نَاقَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْآخَرُ رَافِعٌ ثَوْبَهُ لِيَسْتُرَهُ مِنْ الْحَرِّ حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ

ترجمہ Book - حدیث 1834

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: محرم کو سایہ کرنا سیدہ ام الحصین ؓا بیان کرتی ہیں کہ ہم نے نبی کریم ﷺ کی معیت میں حجۃ الوداع کیا ۔ چنانچہ میں نے سیدنا اسامہ اور بلال ؓ کو دیکھا کہ ان میں سے ایک رسول اللہ ﷺ کی اونٹنی کی مہار پکڑے ہوئے تھا اور دوسرا آپ ﷺ کو گرمی سے بچانے کے لیے آپ ﷺ پر کپڑا بلند کیے ہوئے تھا ( اور ان کی یہ خدمت اسی طرح رہی ) حتیٰ کہ آپ ﷺ نے جمرہ عقبہ کو کنکریاں مار لیں ۔
تشریح : محرم خود کسی سایہ میں بیٹھے چھتری استعمال کرے۔یا کوئی دوسرا اس کو سایہ کردے سب صورتیں جائز ہیں۔ہاں پگڑی ٹوپی یا رومال وغیرہ نہیں باندھ سکتا۔ محرم خود کسی سایہ میں بیٹھے چھتری استعمال کرے۔یا کوئی دوسرا اس کو سایہ کردے سب صورتیں جائز ہیں۔ہاں پگڑی ٹوپی یا رومال وغیرہ نہیں باندھ سکتا۔