Book - حدیث 1831

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ مَا يَلْبَسُ الْمُحْرِمُ حسن حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ قَالَ ذَكَرْتُ لِابْنِ شِهَابٍ فَقَالَ حَدَّثَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ عُمَرَ كَانَ يَصْنَعُ ذَلِكَ يَعْنِي يَقْطَعُ الْخُفَّيْنِ لِلْمَرْأَةِ الْمُحْرِمَةِ ثُمَّ حَدَّثَتْهُ صَفِيَّةُ بِنْتُ أَبِي عُبَيْدٍ أَنَّ عَائِشَةَ حَدَّثَتْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ كَانَ رَخَّصَ لِلنِّسَاءِ فِي الْخُفَّيْنِ فَتَرَكَ ذَلِكَ

ترجمہ Book - حدیث 1831

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: محرم کے لباس کا بیان جناب سلام بن عبداللہ اپنے والد سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ کے متعلق بیان کرتے ہیں کہ وہ احرام والی عورت کو کہا کرتے تھے کہ اپنے موذے کاٹ لے ۔ پھر ( ان کی زوجہ ) صفیہ بنت ابی عبید نے انہیں بیان کیا کہ سیدہ عائشہ ؓا نے اس کو بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے عورتوں کو موزے پہننے کی رخصت دی ہے ۔ تو وہ اپنی بات سے رک گئے ۔
تشریح : (1)یہ رخصت عورتوں کےعلاوہ مردوں کے بھی حاصل ہے مگر بحالت عذر(2) محب رسول کے لیے ممکن ہی نہیں کہ اسے نبی ﷺ کی طرف سے کوئی ہدایت ملے اور پھر وہ اپنی رائے پر اصرار کرے ۔ (1)یہ رخصت عورتوں کےعلاوہ مردوں کے بھی حاصل ہے مگر بحالت عذر(2) محب رسول کے لیے ممکن ہی نہیں کہ اسے نبی ﷺ کی طرف سے کوئی ہدایت ملے اور پھر وہ اپنی رائے پر اصرار کرے ۔