Book - حدیث 1827

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ مَا يَلْبَسُ الْمُحْرِمُ حسن صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ ابْنِ إِسْحَقَ قَالَ فَإِنَّ نَافِعًا مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ حَدَّثَنِي عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى النِّسَاءَ فِي إِحْرَامِهِنَّ عَنْ الْقُفَّازَيْنِ وَالنِّقَابِ وَمَا مَسَّ الْوَرْسُ وَالزَّعْفَرَانُ مِنْ الثِّيَابِ وَلْتَلْبَسْ بَعْدَ ذَلِكَ مَا أَحَبَّتْ مِنْ أَلْوَانِ الثِّيَابِ مُعَصْفَرًا أَوْ خَزًّا أَوْ حُلِيًّا أَوْ سَرَاوِيلَ أَوْ قَمِيصًا أَوْ خُفًّا قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ابْنِ إِسْحَقَ عَنْ نَافِعٍ عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ وَمُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ إِلَى قَوْلِهِ وَمَا مَسَّ الْوَرْسُ وَالزَّعْفَرَانُ مِنْ الثِّيَابِ وَلَمْ يَذْكُرَا مَا بَعْدَهُ

ترجمہ Book - حدیث 1827

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: محرم کے لباس کا بیان سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے مروی ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا کہ آپ نے عورتوں کو احرام میں دستانے پہننے اور نقاب لگانے سے منع فرمایا ہے ۔ اور ایسے لباس سے بھی جسے ورس ( ایک رنگ دار بوٹی ) اور زعفران لگی ہو ۔ ان کے علاوہ جو لباس اور رنگ چاہے پہن لے ( یعنی ) عصفر ( زرد ) رنگ ہو یا ریشم ، یا زیور یا شلوار یا قمیص یا موزہ ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ اس حدیث کو عبدہ بن سلیمان اور محمد بن سلمہ ، محمد بن اسحٰق سے اور وہ نافع سے روایت کرتے ہیں مگر صرف اس حصے تک ( یعنی ) «و مس الورس والزعفران من الثياب» بعد والا حصہ یہ دونوں روایت نہیں کرتے ۔
تشریح : امام ابوداؤد بیان کرنا چاہتے ہیں کہ اس روایت کے آخر میں مذکورہ تفصیل ذکر کرنے میں یعقوب کے والد ابراہیم بن سعد منفرد ہیں اور گویا یہ آخری حصہ حدیث میں درج ہے (بذل المجہود )جبکہ عصفر (زرد)رنگ کا استعمال اورموزوں کاپہننا (بلاعذر ) صحیح تر احادیث میں منع آیا ہے۔ امام ابوداؤد بیان کرنا چاہتے ہیں کہ اس روایت کے آخر میں مذکورہ تفصیل ذکر کرنے میں یعقوب کے والد ابراہیم بن سعد منفرد ہیں اور گویا یہ آخری حصہ حدیث میں درج ہے (بذل المجہود )جبکہ عصفر (زرد)رنگ کا استعمال اورموزوں کاپہننا (بلاعذر ) صحیح تر احادیث میں منع آیا ہے۔