Book - حدیث 1822

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ الرَّجُلِ يُحْرِمُ فِي ثِيَابِهِ صحیح حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرِمٍ حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ سَمِعْتُ قَيْسَ بْنَ سَعْدٍ يُحَدِّثُ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْجِعْرَانَةِ وَقَدْ أَحْرَمَ بِعُمْرَةٍ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ وَهُوَ مُصَفِّرٌ لِحْيَتَهُ وَرَأْسَهُ وَسَاقَ هَذَا الْحَدِيثَ

ترجمہ Book - حدیث 1822

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: کوئی اگر اپنے عام کپڑوں میں احرام باندھے تو ؟ جناب صفوان اپنے والد یعلیٰ بن امیہ ؓ سے نقل کرتے ہیں کہ جعرانہ مقام پر ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمت میں آیا ، اس نے عمرے کا احرام باندھا ہوا تھا ، جبہ پہنے ہوئے تھا اور اس کی ڈاڑھی اور سر میں زرد رنگ کی خوشبو لگی ہوئی تھی ۔ اور مذکورہ بالا حدیث بیان کی ۔