Book - حدیث 1817

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ مَتَى يَقْطَعُ الْمُعْتَمِرُ التَّلْبِيَةَ ضعیف حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ عَطَاءٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يُلَبِّي الْمُعْتَمِرُ حَتَّى يَسْتَلِمَ الْحَجَرَ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ وَهَمَّامٌ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ مَوْقُوفًا

ترجمہ Book - حدیث 1817

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: عمرہ کرنے والا کس وقت تلبیہ بند کرے؟ سیدنا ابن عباس ؓ نبی کریم ﷺ سے نقل کرتے ہیں کہ آپ ﷺ فرمایا ” عمرہ کرنے والا حجر اسود کو ہاتھ لگانے ( یا بوسہ دینے ) تک تلبیہ کہتا رہے ۔ “ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ اس حدیث کو عبدالملک بن ابی سلیمان اور ہمام نے عطاء سے انہوں نے سیدنا ابن عباس ؓ سے موقوف روایت کیا ہے ۔
تشریح : یہ روایت مرفوع نہیں موقوف ہی صحیح ہےاو رحکم اور عمل اسی پر ہے کہ عمرہ میں حجر اسود کا استلام کرنے تک تلبیہ ہے اس کےبعد نہیں ۔ یہ روایت مرفوع نہیں موقوف ہی صحیح ہےاو رحکم اور عمل اسی پر ہے کہ عمرہ میں حجر اسود کا استلام کرنے تک تلبیہ ہے اس کےبعد نہیں ۔