Book - حدیث 1816

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ مَتَى يَقْطَعُ التَّلْبِيَةَ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ غَدَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مِنًى إِلَى عَرَفَاتٍ مِنَّا الْمُلَبِّي وَمِنَّا الْمُكَبِّرُ

ترجمہ Book - حدیث 1816

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: حاجی تلبیہ کہنا کب موقوف کرے ؟ سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے منقول ہے ، کہتے ہیں کہ ہم ( نویں تاریخ کو ) صبح کے وقت منیٰ سے عرفات کی طرف روانہ ہوئے تو کچھ لوگ ہم میں سے تلبیہ پکار رہے تھے اور کچھ تکبیر ۔
تشریح : تلبیہ کےساتھ ساتھ تکبیر و تسبیح اور بعض مناسب دعائیں بھی مباح ہیں ۔ تلبیہ کےساتھ ساتھ تکبیر و تسبیح اور بعض مناسب دعائیں بھی مباح ہیں ۔