Book - حدیث 1800

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ فِي الْإِقْرَانِ صحيح بلفظ وقل عمرة في حجة وهو الأولى حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا مِسْكِينٌ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ أَتَانِي اللَّيْلَةَ آتٍ مِنْ عِنْدِ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ قَالَ وَهُوَ بِالْعَقِيقِ وَقَالَ صَلِّ فِي هَذَا الْوَادِي الْمُبَارَكِ وَقَالَ عُمْرَةٌ فِي حَجَّةٍ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ وَعُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ فِي هَذَا الْحَدِيثِ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ وَقُلْ عُمْرَةٌ فِي حَجَّةٍ قَالَ أَبُو دَاوُد وَكَذَا رَوَاهُ عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ فِي هَذَا الْحَدِيثِ وَقَالَ وَقُلْ عُمْرَةٌ فِي حَجَّةٍ

ترجمہ Book - حدیث 1800

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: حج قران کے احکام ومسائل سیدنا ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب ؓ نے مجھ سے بیان کیا کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا جبکہ آپ وادی عقیق میں تھے ، آپ فر ہے تھے ” آج رات میرے پاس میرے رب عزوجل کی طرف سے ایک آنے والا آیا اور اس نے کہا ہے : اس مبارک وادی میں نماز پڑھو اور اس نے کہا کہ عمرہ حج میں داخل ہے ۔ “ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ اس روایت کو ولید بن مسلم اور عمر بن عبدالواحد نے اوزاعی سے بیان کیا تو صرف اسی قدر کہا : «وقل عمرة في حجة» ( کہہ دو کہ عمرہ حج میں داخل ہے ۔ اور لفظ «قال» کی بجائے «وقل» کہا ۔ ) امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ ایسے ہی علی بن مبارک نے یحییٰ بن ابی کثیر سے ( بصیغئہ امر ) «قل عمرة في حجة» بیان کیا ہے ۔
تشریح : وادی عقیق مدینہ کے قریب چار میل کے فاصلے پر واقع ہے اور ذوالحلیفہ سے ہو کر گزرتی ہے ۔ وادی عقیق مدینہ کے قریب چار میل کے فاصلے پر واقع ہے اور ذوالحلیفہ سے ہو کر گزرتی ہے ۔