Book - حدیث 1794

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ فِي إِفْرَادِ الْحَجِّ صحيح إلا النهي عن القران فهو شاذ حَدَّثَنَا مُوسَى أَبُو سَلَمَةَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي شَيْخٍ الْهُنَائِيِّ خَيْوَانَ بْنِ خَلْدَةَ مِمَّنْ قَرَأَ عَلَى أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ أَنَّ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ لِأَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَلْ تَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ كَذَا وَكَذَا وَعَنْ رُكُوبِ جُلُودِ النُّمُورِ قَالُوا نَعَمْ قَالَ فَتَعْلَمُونَ أَنَّهُ نَهَى أَنْ يُقْرَنَ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ فَقَالُوا أَمَّا هَذَا فَلَا فَقَالَ أَمَا إِنَّهَا مَعَهُنَّ وَلَكِنَّكُمْ نَسِيتُمْ

ترجمہ Book - حدیث 1794

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: حج افراد کے احکام و مسائل سیدنا معاویہ بن ابی سفیان ؓ نے اصحاب نبی کریم ﷺ سے کہا کیا آپ لوگ جانتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فلاں فلاں کام سے منع فرمایا ہے اور چیتے کی کھال پر سوار ہونے ( بیٹھنے ) سے بھی منع فرمایا ہے ؟ انہوں نے کہا : ہاں ! انہوں نے کہا : آپ لوگ یہ بھی جانتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے حج اور عمرے کو ملانے سے بھی منع کیا ہے ؟ انہوں نے کہا : نہیں ، یہ بات ہم نہیں جانتے ۔ معاویہ نے کہا : یہ ہے تو ان ( ممنوعہ چیزوں ) ہی کے ساتھ مگر آپ لوگ بھول رہے ہیں ۔ “
تشریح : یہ روایت باعتبار سند محل نظر ہے ۔تاہم اگر صحیح بھی ہوتو حضرت معاویہ کے حج او رعمرہ ملانے کےمسئلے میں وہم ہوا ہے یا متعة سے استناہ ہوا ہے ۔انہوں نے متعةو النساء کے ساتھ ساتھ متعة الحج کو بھی ممنوع سمجھ لیا ہے جیسے کہ نبی ﷺ کے بال کتروانے (تقصیر ) کےبارے میں انہیں اشتباہ ہواہے کہ اسے حجۃ الوداع میں بیان کرتے ہیں حالانکہ یہ آپ کےعمرے کا واقعہ ہے ۔ (افادات از ابن القیم ) یہ روایت باعتبار سند محل نظر ہے ۔تاہم اگر صحیح بھی ہوتو حضرت معاویہ کے حج او رعمرہ ملانے کےمسئلے میں وہم ہوا ہے یا متعة سے استناہ ہوا ہے ۔انہوں نے متعةو النساء کے ساتھ ساتھ متعة الحج کو بھی ممنوع سمجھ لیا ہے جیسے کہ نبی ﷺ کے بال کتروانے (تقصیر ) کےبارے میں انہیں اشتباہ ہواہے کہ اسے حجۃ الوداع میں بیان کرتے ہیں حالانکہ یہ آپ کےعمرے کا واقعہ ہے ۔ (افادات از ابن القیم )