Book - حدیث 1791

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ فِي إِفْرَادِ الْحَجِّ صحیح حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنِي أَبِي حَدَّثَنَا النَّهَّاسُ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا أَهَلَّ الرَّجُلُ بِالْحَجِّ ثُمَّ قَدِمَ مَكَّةَ فَطَافَ بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ فَقَدْ حَلَّ وَهِيَ عُمْرَةٌ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ رَجُلٍ عَنْ عَطَاءٍ دَخَلَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُهِلِّينَ بِالْحَجِّ خَالِصًا فَجَعَلَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُمْرَةً

ترجمہ Book - حدیث 1791

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: حج افراد کے احکام و مسائل سیدنا ابن عباس ؓ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا ” جب آدمی نے حج کا احرام باندھا پھر مکہ آیا ، بیت اللہ کا طواف کیا اور صفا مروہ کی سعی کر لی تو وہ حلال ہو گیا اور یہ عمرہ ہو گا ۔ “ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں اس حدیث کو ابن جریج نے ایک شخص کے واسطے سے عطاء سے یوں روایت کیا ہے کہ نبی کریم ﷺ کے اصحاب صرف حج کا تلبیہ کہتے ہوئے ( مکے میں ) داخل ہوئے ۔ پس نبی کریم ﷺ نے اس کو عمرہ بنا دیا ۔