Book - حدیث 1790

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ فِي إِفْرَادِ الْحَجِّ صحیح حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ جَعْفَرٍ حَدَّثَهُمْ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ هَذِهِ عُمْرَةٌ اسْتَمْتَعْنَا بِهَا فَمَنْ لَمْ يَكُنْ عِنْدَهُ هَدْيٌ فَلْيُحِلَّ الْحِلَّ كُلَّهُ وَقَدْ دَخَلَتْ الْعُمْرَةُ فِي الْحَجِّ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ قَالَ أَبُو دَاوُد هَذَا مُنْكَرٌ إِنَّمَا هُوَ قَوْلُ ابْنِ عَبَّاسٍ

ترجمہ Book - حدیث 1790

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: حج افراد کے احکام و مسائل سیدنا ابن عباس ؓ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا ” یہ عمرہ ہے ہم نے اس کا فائدہ حاصل کیا ہے ، سو جس کے ساتھ قربانی نہ ہو وہ حلال ہو جائے ، پوری طرح حلال ہونا ۔ اور قیامت تک کے لیے عمرہ حج میں داخل ہو گیا ہے ۔ “ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں یہ روایت منکر ہے ۔ یہ صرف ابن عباس ؓ کا قول ہے ۔
تشریح : (1)امام ابن القیم فرماتے ہیں : امام ابو داؤد کا مذکورہ بالا حدیث کو منکر کہنا صحیح نہیں ۔کیونکہ یہ مسئلہ صحیح احادیث سے ثابت ہے۔ یہ جرح در اصل اگلی حدیث (1791پر ہے ۔ (عون المعبود ) (2) چونکہ قبل از اسلام لوگ ایام حج میں عمرہ کرنا کبیرہ گناہ سمجھتے تھے تو رسول اللہ ﷺ نے ان کی ممانعت کرتے ہوئے شریعت اسلام کی بات تاکید کے ساتھ نافذ فرمائی ۔ (1)امام ابن القیم فرماتے ہیں : امام ابو داؤد کا مذکورہ بالا حدیث کو منکر کہنا صحیح نہیں ۔کیونکہ یہ مسئلہ صحیح احادیث سے ثابت ہے۔ یہ جرح در اصل اگلی حدیث (1791پر ہے ۔ (عون المعبود ) (2) چونکہ قبل از اسلام لوگ ایام حج میں عمرہ کرنا کبیرہ گناہ سمجھتے تھے تو رسول اللہ ﷺ نے ان کی ممانعت کرتے ہوئے شریعت اسلام کی بات تاکید کے ساتھ نافذ فرمائی ۔