Book - حدیث 179

كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ الْوُضُوءِ مِنْ الْقُبْلَةِ صحيح حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ حَبِيبٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبَّلَ امْرَأَةً مِنْ نِسَائِهِ ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الصَّلَاةِ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ قَالَ عُرْوَةُ مَنْ هِيَ إِلَّا أَنْتِ فَضَحِكَتْ قَالَ أَبُو دَاوُد هَكَذَا رَوَاهُ زَائِدَةُ وَعَبْدُ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَعْمَشِ

ترجمہ Book - حدیث 179

کتاب: طہارت کے مسائل باب: بوسہ لینے سے وضو کا مسئلہ...؟ ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ( ایک بار ) اپنی کسی بیوی کا بوسہ لیا اور نماز کے لیے تشریف لے گئے اور وضو نہیں کیا ۔ عروہ بن زبیر کہتے ہیں ( یہ سیدہ عائشہ ؓا کے بھانجے تھے ) میں نے کہا : یہ آپ ہی ہوں گی ، تو وہ ہنس دیں ۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں : زائدہ اور عبدالحمید حمانی نے سلیمان اعمش سے ایسے ہی روایت کیا ہے ۔