Book - حدیث 1768

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ كَيْفَ تُنْحَرُ الْبُدْنُ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا يُونُسُ أَخْبَرَنِي زِيَادُ بْنُ جُبَيْرٍ قَالَ كُنْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ بِمِنًى فَمَرَّ بِرَجُلٍ وَهُوَ يَنْحَرُ بَدَنَتَهُ وَهِيَ بَارِكَةٌ فَقَالَ ابْعَثْهَا قِيَامًا مُقَيَّدَةً سُنَّةَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

ترجمہ Book - حدیث 1768

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: اونٹوں کو کس طرح نحر کیا جائے؟ جناب زیاد بن جبیر کہتے ہیں کہ میں منٰی میں سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ کے ساتھ تھا کہ وہ ایک آدمی کے پاس سے گزرے اور وہ اپنی اونٹنی کو نحر کرنا چاہ رہا تھا جبکہ وہ بیٹھی ہوئی تھی ۔ تو سیدنا ابن عمر ؓ نے فرمایا ” اسے کھڑی کرو ، ( ایک ) پاؤں بندھا ہوا ہو ، یہی محمد ﷺ کی سنت ہے ۔ “
تشریح : فرامین رسول ﷺ اورآپ کےافعال کی اتباع کامل ہی کا نام دین ہے ۔ صحابہ کرام کی سیرتیں یہی بتاتی ہیں ۔وہ ہمیشہ اس کے داعی رہے اور قیامت تک کے لیے یہی اٹل اصول ہے ۔ صریح نصوص کےہوتے ہوئے رائے خیال رجحان اور فتویٰ کا کیا مقام !؟ فرامین رسول ﷺ اورآپ کےافعال کی اتباع کامل ہی کا نام دین ہے ۔ صحابہ کرام کی سیرتیں یہی بتاتی ہیں ۔وہ ہمیشہ اس کے داعی رہے اور قیامت تک کے لیے یہی اٹل اصول ہے ۔ صریح نصوص کےہوتے ہوئے رائے خیال رجحان اور فتویٰ کا کیا مقام !؟