Book - حدیث 1767

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ كَيْفَ تُنْحَرُ الْبُدْنُ صحیح حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ وَأَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَابِطٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابَهُ كَانُوا يَنْحَرُونَ الْبَدَنَةَ مَعْقُولَةَ الْيُسْرَى قَائِمَةً عَلَى مَا بَقِيَ مِنْ قَوَائِمِهَا

ترجمہ Book - حدیث 1767

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: اونٹوں کو کس طرح نحر کیا جائے؟ جناب ابوخالد احمر ، ابن جریج سے ، وہ ابو الزبیر سے اور وہ سیدنا جابر ؓ سے روایت کرتے ہیں اور ( ابن جریج نے کہا ) مجھے عبدالرحمٰن بن سابط نے خبر دی کہ ” نبی کریم ﷺ اور آپ کے صحابہ اونٹ کو ” نحر “ کیا کرتے تھے جبکہ اس کا بایاں پاؤں بندھا ہوتا اور وہ باقی تین پاؤں پر کھڑا ہوتا ۔ “
تشریح : (1)جانور کو ذبح کرنے کےلیے اگر اس کے حلق پر چھری چلائی جائے تواسے اصطلاحا ً ذبح کرنا کہتے ہیں اور اگر لبہ (حلق کے نیچے ہنسلی کے قریب نرم جگہ )پر چلائی جائےتو اسے نحر کرنا کہتے ہیں ۔اونٹ کو نحر کرنا افضل ہے اور بکر ی کو ذبح کرنا۔گائے کے لیے دونوں لفظ استعمال ہوئے ہیں مگر اس کےمعنی بالعموم ذبح کرنا ہی کیے جاتے ہیں جیسے کہ پیچھے احادیث 1750 اور 1751 میں گزرا ہے ۔ (2)اس میں اونٹ کےنحر کرنے کا طریقہ بیان ہوا ہے ۔اونٹ کو اس کے مطابق ہی نحر کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔ (1)جانور کو ذبح کرنے کےلیے اگر اس کے حلق پر چھری چلائی جائے تواسے اصطلاحا ً ذبح کرنا کہتے ہیں اور اگر لبہ (حلق کے نیچے ہنسلی کے قریب نرم جگہ )پر چلائی جائےتو اسے نحر کرنا کہتے ہیں ۔اونٹ کو نحر کرنا افضل ہے اور بکر ی کو ذبح کرنا۔گائے کے لیے دونوں لفظ استعمال ہوئے ہیں مگر اس کےمعنی بالعموم ذبح کرنا ہی کیے جاتے ہیں جیسے کہ پیچھے احادیث 1750 اور 1751 میں گزرا ہے ۔ (2)اس میں اونٹ کےنحر کرنے کا طریقہ بیان ہوا ہے ۔اونٹ کو اس کے مطابق ہی نحر کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔