Book - حدیث 1762

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ فِي الْهَدْيِ إِذَا عَطِبَ قَبْلَ أَنْ يَبْلُغَ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ نَاجِيَةَ الْأَسْلَمِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ مَعَهُ بِهَدْيٍ فَقَالَ إِنْ عَطِبَ مِنْهَا شَيْءٌ فَانْحَرْهُ ثُمَّ اصْبُغْ نَعْلَهُ فِي دَمِهِ ثُمَّ خَلِّ بَيْنَهُ وَبَيْنَ النَّاسِ

ترجمہ Book - حدیث 1762

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: قربانی کا جانور منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی تھک کر ( سفر سے لاچار ہو کر ) گر پڑے تو؟ سیدنا ناجیہ اسلمی ؓ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان کے ہاتھ اپنی قربانی بھجوائی اور انہیں فرمایا ” اگر ان میں سے کوئی جانور ہلاک ہونے لگے تو اسے نحر کر دینا ، اس کے جوتے کو اس کے خون سے رنگ دینا ، پھر اسے لوگوں کے لیے چھوڑ دینا ۔ “