Book - حدیث 1760

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ فِي رُكُوبِ الْبُدْنِ صحیح حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةً فَقَالَ ارْكَبْهَا قَالَ إِنَّهَا بَدَنَةٌ فَقَالَ ارْكَبْهَا وَيْلَكَ فِي الثَّانِيَةِ أَوْ فِي الثَّالِثَةِ

ترجمہ Book - حدیث 1760

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: قربانی کے اونٹ پر سواری کرنا سیدنا ابوہریرہ ؓ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ اپنی قربانی کا اونٹ ہانکے جا رہا تھا ( اور خود پیدل چل رہا تھا ) تو آپ ﷺ نے اس سے فرمایا ” اس پر سوار ہو جاؤ ۔ “ اس نے کہا : یہ قربانی کے لیے ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” اس پر سوار ہو جاؤ ، تم پر افسوس ! “ آپ نے یہ ( افسوس کا لفظ ) دوسری یا تیسری بار میں فرمایا ۔
تشریح : تم پر افسوس کلمہ تو بیخ کہنے کی وجہ اس شخص کی کم فہمی تھی کہ نبی ﷺ دیکھ رہے ہیں اور انہیں معلوم ہے کہ یہ قربانی کا جانور ہے پھر بھی وہ انکار اور اصرار کرتا رہا ۔ اسے چاہیے تھا کہ ارشاد نبوی کی بلا چون و چرا تعمیل کرتا ۔ تم پر افسوس کلمہ تو بیخ کہنے کی وجہ اس شخص کی کم فہمی تھی کہ نبی ﷺ دیکھ رہے ہیں اور انہیں معلوم ہے کہ یہ قربانی کا جانور ہے پھر بھی وہ انکار اور اصرار کرتا رہا ۔ اسے چاہیے تھا کہ ارشاد نبوی کی بلا چون و چرا تعمیل کرتا ۔