Book - حدیث 175

كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ تَفْرِيقِ الْوُضُوءِ صحیح حَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ عَنْ بُجَيْرٍ هُوَ ابْنُ سَعْدٍ عَنْ خَالِدٍ عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا يُصَلِّ وَفِي ظَهْرِ قَدَمِهِ لُمْعَةٌ قَدْرُ الدِّرْهَمِ لَمْ يُصِبْهَا الْمَاءُ فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَالصَّلَاةَ

ترجمہ Book - حدیث 175

کتاب: طہارت کے مسائل باب: وضو میں تسلسل قائم نہ رہے تو ...؟ خالد ( خالد ابن معدان ) ایک صحابی سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ایک شخص کو نماز پڑھتے دیکھا جبکہ اس کے پاؤں میں درہم برابر جگہ خشک رہ گئی تھی ، اسے پانی نہیں پہنچا تھا ، تو نبی کریم ﷺ نے اسے وضو اور نماز کے اعادے کا حکم دیا ۔
تشریح : فوائد مسائل: 1۔ معلوم ہوا کہ وضو میں تسلسل لازم ہے۔ 2۔ اگر کوئی شخص تسلسل قائم نہ رکھے اور کچھ اعضا دھو کر اٹھ جائے حتی کہ پہلے والے اعضا خشک ہو جائیں تو اسے وضو دوبارہ کرنا چائیے۔ 3۔ معمولی جگہ بھی خشک رہ جائے تو وضو نہیں ہوتا اور پھر نماز بھی نہ ہو گی۔ فوائد مسائل: 1۔ معلوم ہوا کہ وضو میں تسلسل لازم ہے۔ 2۔ اگر کوئی شخص تسلسل قائم نہ رکھے اور کچھ اعضا دھو کر اٹھ جائے حتی کہ پہلے والے اعضا خشک ہو جائیں تو اسے وضو دوبارہ کرنا چائیے۔ 3۔ معمولی جگہ بھی خشک رہ جائے تو وضو نہیں ہوتا اور پھر نماز بھی نہ ہو گی۔