Book - حدیث 1746

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ الطِّيبِ عِنْدَ الْإِحْرَامِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا عَنْ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى وَبِيصِ الْمِسْكِ فِي مَفْرِقِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ

ترجمہ Book - حدیث 1746

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: احرام کے وقت خوشبو لگانا ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا سے مروی ہے ، فرماتی ہیں کہ گویا میں کستوری کی اس چمک کو دیکھ رہی ہوں جو رسول اللہ ﷺ کی مانگ میں لگی ہوتی جب کہ آپ ﷺ احرام میں ہوتے ۔
تشریح : (1)اثنائے احرام خوشبو استعمال نہیں کی جا سکتی البتہ احرام کی تیاری کے وقت غسل کرتے اور لباس بدلتے ہوئے احرام سے پہلے پہلے خوشبولگالینا سنتاہے ۔ایسے ہی دس ذوالحج کو طواف افاضہ کے موقع پر ۔ (2)اس خوشبو کا رنگ او راثر حالت احرام میں باقی رہے تو کوئی حرج نہیں ۔ (3)محرم کو چاہیے کہ حالت احرام میں غسل کے لیے ایسا صابن استعمال کرے جس میں عطریات شامل نہ ہوں ۔ (1)اثنائے احرام خوشبو استعمال نہیں کی جا سکتی البتہ احرام کی تیاری کے وقت غسل کرتے اور لباس بدلتے ہوئے احرام سے پہلے پہلے خوشبولگالینا سنتاہے ۔ایسے ہی دس ذوالحج کو طواف افاضہ کے موقع پر ۔ (2)اس خوشبو کا رنگ او راثر حالت احرام میں باقی رہے تو کوئی حرج نہیں ۔ (3)محرم کو چاہیے کہ حالت احرام میں غسل کے لیے ایسا صابن استعمال کرے جس میں عطریات شامل نہ ہوں ۔