Book - حدیث 1741

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ فِي الْمَوَاقِيتِ ضعیف حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يُحَنَّسَ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي سُفْيَانَ الْأَخْنَسِيِّ عَنْ جَدَّتِهِ حُكَيْمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ أَهَلَّ بِحَجَّةٍ أَوْ عُمْرَةٍ مِنْ الْمَسْجِدِ الْأَقْصَى إِلَى الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَا تَأَخَّرَ أَوْ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ شَكَّ عَبْدُ اللَّهِ أَيَّتُهُمَا قَالَ قَالَ أَبُو دَاوُد يَرْحَمُ اللَّهُ وَكِيعًا أَحْرَمَ مِنْ بَيْتِ الْمَقْدِسِ يَعْنِي إِلَى مَكَّةَ

ترجمہ Book - حدیث 1741

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: مواقیت کا بیان ( یعنی وہ مقامات جہاں سے احرام باندھا جاتا ہے ) ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ ؓا بیان کرتی ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا : ” جس نے مسجد اقصیٰ سے مسجد الحرام تک حج یا عمرے کا احرام باندھا ، اس کے اگلے پچھلے سب گناہ معاف کر دیے جائیں گے ۔ یا فرمایا : اس کے لیے جنت واجب ہو گئی ۔ “ عبداللہ ( ابن عبدالرحمٰن بن یحنس ) کو شک ہوا ہے کہ معلوم نہیں آپ ﷺ نے دونوں سے کون سی بات کہی تھی ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں : اللہ تعالیٰ وکیع پر رحمت فرمائے ، انہوں نے بیت المقدس سے مکہ کے لیے احرام باندھا ۔
تشریح : حضرت ام سلمہ ؓ کی روایت سنداً اور متن میں بہت اختلاف ہے ۔ ( منذری وغیرہ ) اگر چہ کئی ایک صحابہ و تابعین سے قبل از میقات احرام باندھناثابت ہے مگر رسول اللہ ﷺ کے صریح فرمان سے کہ ’’آپ نے یہ یہ منازل متعین فرمائے تھے ۔ ‘‘ یہی ثابت ہے کہ ان مقامات سے احرام باندھنا ہی سنت نبویہ اور افضل عمل ہے ۔ (تفصیل کے لیے دیکھیے : مرعاۃ المفاتیح ، حدیث نمبر :2540) حضرت ام سلمہ ؓ کی روایت سنداً اور متن میں بہت اختلاف ہے ۔ ( منذری وغیرہ ) اگر چہ کئی ایک صحابہ و تابعین سے قبل از میقات احرام باندھناثابت ہے مگر رسول اللہ ﷺ کے صریح فرمان سے کہ ’’آپ نے یہ یہ منازل متعین فرمائے تھے ۔ ‘‘ یہی ثابت ہے کہ ان مقامات سے احرام باندھنا ہی سنت نبویہ اور افضل عمل ہے ۔ (تفصیل کے لیے دیکھیے : مرعاۃ المفاتیح ، حدیث نمبر :2540)