Book - حدیث 1737

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ فِي الْمَوَاقِيتِ صحیح حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ ح و حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ وَقَّتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ ذَا الْحُلَيْفَةِ وَلِأَهْلِ الشَّامِ الْجُحْفَةَ وَلِأَهْلِ نَجْدٍ قَرْنَ وَبَلَغَنِي أَنَّهُ وَقَّتَ لِأَهْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمَ

ترجمہ Book - حدیث 1737

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: مواقیت کا بیان ( یعنی وہ مقامات جہاں سے احرام باندھا جاتا ہے ) سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے مروی ہے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اہل مدینہ کے لیے ذوالحلیفہ ( موجودہ آبارعلی ) ، اہل شام کے لیے جحفہ اہل نجد کے لیے قرن المنازل کے مقامات متعین فرمائے تھے ۔ اور مجھے یہ خبر بھی پہنچی ہے کہ آپ ﷺ نے اہل یمن کے لیے یلملم متعین کیا تھا ۔