Book - حدیث 1733

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ الْكَرِيِّ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا الْعَلَاءُ بْنُ الْمُسَيِّبِ حَدَّثَنَا أَبُو أُمَامَةَ التَّيْمِيُّ قَالَ كُنْتُ رَجُلًا أُكَرِّي فِي هَذَا الْوَجْهِ وَكَانَ نَاسٌ يَقُولُونَ لِي إِنَّهُ لَيْسَ لَكَ حَجٌّ فَلَقِيتُ ابْنَ عُمَرَ فَقُلْتُ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِنِّي رَجُلٌ أُكَرِّي فِي هَذَا الْوَجْهِ وَإِنَّ نَاسًا يَقُولُونَ لِي إِنَّهُ لَيْسَ لَكَ حَجٌّ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ أَلَيْسَ تُحْرِمُ وَتُلَبِّي وَتَطُوفُ بِالْبَيْتِ وَتُفِيضُ مِنْ عَرَفَاتٍ وَتَرْمِي الْجِمَارَ قَالَ قُلْتُ بَلَى قَالَ فَإِنَّ لَكَ حَجًّا جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ عَنْ مِثْلِ مَا سَأَلْتَنِي عَنْهُ فَسَكَتَ عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يُجِبْهُ حَتَّى نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ <قرآن> لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَبْتَغُوا فَضْلًا مِنْ رَبِّكُمْ فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَرَأَ عَلَيْهِ هَذِهِ الْآيَةَ وَقَالَ لَكَ حَجٌّ

ترجمہ Book - حدیث 1733

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: ( سفر حج میں ) کرائے پر سواری چلانا جناب ابوامامہ تیمی بیان کرتے ہیں کہ میں سفر میں کرائے کی سواریاں چلایا کرتا تھا تو بعض لوگوں نے مجھ سے کہا : ” تیرا حج نہیں ہے ۔ “ میں سیدنا ابن عمر ؓ سے ملا اور ان سے پوچھا کہ اے ابو عبدالرحمٰن ! میں سفر حج میں کرائے پر سواریاں چلاتا ہوں اور کچھ لوگ مجھے کہتے ہیں کہ تیرا حج نہیں ہے ۔ تو سیدنا ابن عمر ؓ نے جواب دیا : کیا تم احرام نہیں باندھتے ہو اور تلبیہ نہیں پڑھتے ہو ؟ کیا بیت اللہ کا طواف نہیں کرتے ہو ؟ عرفات سے نہیں لوٹتے ہو ؟ اور جمرات کو کنکریاں نہیں مارتے ہو ؟ میں نے کہا : کیوں نہیں ( سب کچھ کرتا ہوں ) انہوں نے فرمایا : بلاشبہ تیرا حج ( صحیح ) ہے ۔ ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمت میں آیا تھا اور اس نے بالکل یہی سوال کیا تھا جیسے کہ تم نے مجھ سے کیا ہے ۔ تو رسول اللہ ﷺ خاموش ہو رہے اور اس کو جواب نہیں دیا تھا حتیٰ کہ یہ آیت کریمہ نازل ہوئی «ليس عليكم جناح أن تبتغوا فضلا من ربكم» ” تم پر کوئی گناہ ( اور حرج ) نہیں کہ اپنے رب کا فضل تلاش کرو ۔ “ رسول اللہ ﷺ نے اس کو بلا بھیجا اور اس پر یہ آیت پڑھی اور فرمایا : تیرا حج ( صحیح ) ہے ۔