Book - حدیث 1731

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ التِّجَارَةِ فِي الْحَجِّ صحیح حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَرَأَ هَذِهِ الْآيَةَ <قرآن> لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَبْتَغُوا فَضْلًا مِنْ رَبِّكُم قَالَ كَانُوا لَا يَتَّجِرُونَ بِمِنًى فَأُمِرُوا بِالتِّجَارَةِ إِذَا أَفَاضُوا مِنْ عَرَفَاتٍ

ترجمہ Book - حدیث 1731

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: دوران حج میں تجارت جائز ہے جناب مجاہد بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ نے آیت کریمہ «ليس عليكم جناح أن تبتغوا فضلا من ربكم» ” تم پر کوئی گناہ نہیں کہ اپنے رب کا فضل تلاش کرو ۔ “ پڑھی اور فرمایا : کچھ لوگ منٰی میں تجارت نہ کرتے تھے تو انہیں حکم دیا گیا کہ جب عرفات سے واپس لوٹیں تو تجارت کر سکتے ہیں ۔
تشریح : (1)اس آیت کریمہ میں وضاحت ہے کہ احرام باندھ لینے کے بعد تجارت جیسے مشغلہ میں مشغول ہونا کہ فرائض اور واجبات بھی ادا ہونے رہیں کوئی حرج یا عیب کی بات نہیں ۔ (2)اس مباح انداز سےزاد راہ حاصل کرناعین حلال ہے ۔ (1)اس آیت کریمہ میں وضاحت ہے کہ احرام باندھ لینے کے بعد تجارت جیسے مشغلہ میں مشغول ہونا کہ فرائض اور واجبات بھی ادا ہونے رہیں کوئی حرج یا عیب کی بات نہیں ۔ (2)اس مباح انداز سےزاد راہ حاصل کرناعین حلال ہے ۔