Book - حدیث 173

كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ تَفْرِيقِ الْوُضُوءِ صحیح حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ أَنَّهُ سَمِعَ قَتَادَةَ بْنَ دِعَامَةَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ تَوَضَّأَ وَتَرَكَ عَلَى قَدَمِهِ مِثْلَ مَوْضِعِ الظُّفْرِ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ارْجِعْ فَأَحْسِنْ وُضُوءَكَ قَالَ أَبُو دَاوُد هَذَا الْحَدِيثُ لَيْسَ بِمَعْرُوفٍ عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ وَلَمْ يَرْوِهِ إِلَّا ابْنُ وَهْبٍ وَحْدَهُ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ مَعْقِلِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ الْجَزَرِيِّ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ عَنْ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ قَالَ ارْجِعْ فَأَحْسِنْ وُضُوءَكَ

ترجمہ Book - حدیث 173

کتاب: طہارت کے مسائل باب: وضو میں تسلسل قائم نہ رہے تو ...؟ جناب قتادہ بن دعامہ ، سیدنا انس بن مالک ؓ سے بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں آیا ، وہ وضو کر چکا تھا ، مگر اس نے اپنے پاؤں پر ناخن بھر جگہ ( خشک ) چھوڑ دی تھی ( دھوئی نہ تھی ) تو رسول اللہ ﷺ نے اسے فرمایا ” واپس جاؤ اور اچھی طرح وضو کرو ۔“ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ یہ حدیث جریر بن حازم سے معروف نہیں ہے ۔ اسے اکیلے ابن وہب ہی نے بیان کیا ہے اور یہ روایت بہ سند معقل بن عبیداللہ جزری سیدنا عمر ؓ سے بھی مذکورہ بالا کی مانند مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” واپس جاؤ اور اچھی طرح وضو کرو ۔ “