Book - حدیث 1729

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ لَا صَرُورَةَ فِي الْإِسْلَامِ ضعیف حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ يَعْنِي سُلَيْمَانَ بْنَ حَيَّانَ الْأَحْمَرَ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ عَطَاءٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا صَرُورَةَ فِي الْإِسْلَامِ

ترجمہ Book - حدیث 1729

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: اسلام میں «صرورة» نہیں ہے سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” اسلام میں «صرورة» نہیں ہے ۔ “ ( کوئی شخص باوجود استطاعت کے حج کرنے سے اعراض کر لے ) ۔
تشریح : عمر بن عطاء یعنی ابن ابی خوار ضعیف راوی ہے کئی ایک نے اس کو ضعیف کہا ۔ [صرورة ] (صاد کے فتحہ کے ساتھ ،)کےایک معنی تو یہی ہیں جو ذکر ہوئے دوسرے معنی اس کے یہ بھی ہیں کہ کوئی راہیوں کے سے اندازمیں زندگی گزارے اور نکاح نہ کرے ۔ یہ اسلام میں نہیں ہے ۔ عمر بن عطاء یعنی ابن ابی خوار ضعیف راوی ہے کئی ایک نے اس کو ضعیف کہا ۔ [صرورة ] (صاد کے فتحہ کے ساتھ ،)کےایک معنی تو یہی ہیں جو ذکر ہوئے دوسرے معنی اس کے یہ بھی ہیں کہ کوئی راہیوں کے سے اندازمیں زندگی گزارے اور نکاح نہ کرے ۔ یہ اسلام میں نہیں ہے ۔