كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ فِي الْمَرْأَةِ تَحُجُّ بِغَيْرِ مَحْرَمٍ شاذ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى، عَنْ جَرِيرٍ، عَنْ سُهَيْلٍ، عَنْ سَعِيدِ ابْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ نَحْوَهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: بَرِيدًا.
کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل
باب: عورت جو محرم کے بغیر حج کرے ؟
سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اور مذکورہ بالا حدیث کی مانند ذکر کیا ، مگر «بريدا» کا لفظ کہا ۔ ( یعنی کسی مسلمان عورت کو اپنے محرم کے بغیر ایک برید کا سفر بھی حلال نہیں ) ۔
تشریح :
یہ برید والی روایت بعض ائمہ کے نزدیک شاذ ہے ۔اور ایک [برید] چار فرسخ کا اور ایک فرسخ تین میل کا ہوتا ہے ۔(برید بارہ میل کاہوا )جو علماء کےنزدیک آدھے دن کی مسافت ہوتی ہے ۔ اس اعتبار سےان ائمہ کے نزدیک عورت کا بغیر محرم کے مختصر سفر کرنا جائز ہو گا جب کہ دوسرے ائمہ کے نزدیک مطلقاً عورت کا بغیر محرم کے سفر کرنا ناجائز ہو گا ۔