كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ فِي الْمَرْأَةِ تَحُجُّ بِغَيْرِ مَحْرَمٍ صحیح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ الثَّقَفِيُّ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ مُسْلِمَةٍ تُسَافِرُ مَسِيرَةَ لَيْلَةٍ إِلَّا وَمَعَهَا رَجُلٌ ذُو حُرْمَةٍ مِنْهَا.
کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل
باب: عورت جو محرم کے بغیر حج کرے ؟
سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” کسی مسلمان خاتون کو اپنے کسی محرم کی معیت کے بغیر ایک رات کا سفر بھی حلال نہیں ہے ۔ “
تشریح :
حدیث اپنے مفہوم میں بالکل واضح ہے کہ کوئی عورت ایک رات کا سفر بھی محرم کے بغیر نہیں کر سکتی خواہ یہ حج جیسا مبارک سفرہی کیوں نہ ہو ۔ اگر بالفرض کسی خاتون کوکوئی سا بھی میسر نہ ہو تو وہ حج کےلیے لازمی استطاعت سے خارج ہے اور اس پر حج فرض نہ ہوگا ۔تفصیلات کےلیے دیکھیے (نیل الاوطار :4/324)تاہم بعض علماء مخصوص حالات میں مخصوص شرائط کےساتھ عورت کو محرم کے بغیر حج کی اجازت دیتے ہیں ۔مثلاً عمر ہ رسیدہ خاتون جس کی جوانی ڈھل چکی ہو وہ ایسے اعتماد قافلے کے ساتھ سفر حج اختیار کر سکتی ہے جس میں قابل اعتماد خواتین بھی ہوں ۔(2)محرم وہ شخص ہے جس سے ہمیشہ کے لیے عورت کانکاح کرنا حرام ہو جیسے باپ دادا چچا تایا ماموں بھانجا بھتیجا بیٹا سسر وغیرہ ۔